بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سنت النبی ﷺ اور سیرت کے لیے مفید کتب کے نام


سوال

مجھے ان تمام کتابوں کا نام بتائیں جس میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے مکمل تفصیلی سنتیں موجود ہو؟جہاں سے ہم ایک ایک سنت کو تلاش کرکر کے سیکھ سکے اور عمل کرسکے۔ 

جواب

حضوراکرم ﷺ کی  سنت مبارکہ اور سیرتِ  مبارکہ پر عربی ور اردو زبان میں مندرجہ ذیل کتب سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

1:أسوۂ رسولِ اکرم ( صلی اللہ علیہ وسلم)  ایک جلد پر مشتمل ڈاکٹر عبد الحی عارفی ؒ(رحمہ اللہ )(المتوفی 1986)کی ہے۔

2: شمائل الکبری بارہ جلد  پر مشتمل مولانا مفتی   ارشاد قاسمی صاحب کی ہے ۔

3 : علیکم بسنتی  حضرت مفتی عبدالحکیم صاحب  رحمہ اللہ  کی ہے۔

 اگر سائل عربی جانتا ہے تو درج ذیل کتابوں کا مطالعہ ان شاء اللہ مزید مفید ہوگا۔

سیرت نبوی پر مشتمل  عربی زبان  میں مندرجہ ذیل کتب مفید  ہیں:

1:زاد المعاد في هدي خير العباد زاد: چھ جلدوں پر مشتمل محمد بن ابی بکر المعروف بابن قیم الجوزیۃ  (المتوفی:751 ھ) کی سیرت کے موضوع پر مشہور کتاب ہے، کتب سیرت میں زادالمعاد کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس کتاب میں صرف حالات اور واقعات کو بیان کرنے پر اکتفا نہیں کیا گیا ہے،  بلکہ یہ بات بھی واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہےکہ آپ ﷺ  کے فلان قول وعمل سے کون سا حکم مستنبط ہے ۔

2 : المواهب اللدنیة  بالمنح المحمدیة:چار جلدوں پر مشتمل احمد بن محمد شہاب الدین القسطلانیؒ (المتوفی:932 ھ) کی سیرت نبوی سے متعلق وافر معلومات کا خزانہ ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100630

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں