بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنت کا شوق دل میں بیدار کرنے کے لیے وظیفہ


سوال

بیٹی کی عمر بڑھتی جا رہی ہے، اچھے سے اچھے رشتے آتے ہیں،  لیکن کسی طرح شادی  کے لیے راضی نہیں ہوتی، کوئی دعا کوئی وظیفہ بتائیں جس سے وہ شادی  کے لیے بخوشی راضی ہوجائے۔

جواب

نکاح کرنا سنت ہے اور سنت سے بے رغبتی اور اعراض کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

آپ کی بیٹی کو چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد مندرجہ ذیل دعاؤں کے مانگنے کااہتمام کرے۔

"اَللَّهُمَّ اَقْبِلْ بِقَلْبِيْ اِلىٰٓ دِيْنِكَ،وَارْزُقْنِيْ طَاعَتَكَ وَطَاعَةَ رَسُوْلِكَ."

(از مناجاتِ مقبول)

ترجمہ:اے اللہ!میرے دل کو اپنے دین کی طرف متوجہ کردیجیے،اور مجھے اپنی اور اپنے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت نصیب فرمائیے۔

"اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَكَ وَ ذِكْرَكَ،وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰى."

(از مناجاتِ مقبول)

ترجمہ:اے اللہ! میرے دل کے وسوسوں کو اپنی خشیت اور اپنی یاد بنادیجیے،اور میرے شوق اور ہمت کی چیز کو وہی کردیجیے جسے آپ اچھا سمجھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100469

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں