بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 جمادى الاخرى 1446ھ 09 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

سنت موکدہ فرض نماز سے پہلے ہے یا بعد؟


سوال

سنتِ مؤکدہ فرض نمازسے بعد والی ہوتی ہے یا پہلے والی ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں   پنج وقتہ نمازوں میں سنتِ مؤکدہ کل بارہ رکعت ہیں، جس میں چھ رکعت فرض نماز سےپہلے اورچھ رکعت فرض نمازکےبعد ہیں، جن کی تفصیل یہ ہے: دو رکعت فجر سے پہلے  ،چار رکعت ظہر سے پہلے ، دو رکعت ظہرکے بعد ،دو رکعت مغرب کے بعد اور دو رکعت عشاء کے بعد۔

سنن ِترمذی میں ہے:

"عن أم حبيبة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌من ‌صلى ‌في ‌يوم ‌وليلة ‌ثنتي ‌عشرة ركعة بني له بيت في الجنة: أربعا قبل الظهر، وركعتين بعدها، وركعتين بعد المغرب، وركعتين بعد العشاء، وركعتين قبل صلاة الفجر صلاة الغداة."

(‌‌باب ما جاء فيمن صلى في يوم وليلة ثنتي عشرة ركعة من السنة، ما له فيه من الفضل، 440/1، ط: دار الغرب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411101443

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں