بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنت مؤکدہ میں تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانے کاحکم


سوال

 سنتِ مؤکدہ میں التحیات کے بعد والی رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت پڑھنی چاہیے؟

جواب

فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ ہرہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت یا تین مختصر آیات یا ایک بڑی آیت پڑھنا واجب ہے، لہذا سنتِ مؤکدہ میں بھی التحیات کے بعد تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144204200188

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں