بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنتوں کی قضا


سوال

کیا قضاء شدہ نمازوں کی سنت بھی پڑھنی ہوتی ہے؟ اگر پڑھ لی تو بدعت تو نہیں؟

جواب

فوت شدہ نمازوں میں فرض اور واجب کی قضاء کرنا لازم ہے، سنت کی قضاء نہیں ہے ,نیز سنت کی قضاء کو لازم سمجھنا بدعت ہوگا، لا علمی میں یا لازم سمجھے بغیر قضاء کرلی تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

تاہم اگر فجر کی نماز قضا ہو جائے تو اسی دن  زوال سے پہلے قضا کرنے کی صورت میں فجر کی سنت بھی پڑھی جائے گی، البتہ اگر زوال کے بعد قضا کی جا رہی ہو تو پھر سنت کی قضا نہیں کی جائے گی۔ 
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 66):
وأيضا قوله والسنة يوهم العموم كالفرض والواجب وليس كذلك، فلو قال وما يقضى من السنة لرفع هذا الوهم رملي.
فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144110200744

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں