بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنت نمازوں میں جلسے کی دعا پڑھنے کا حکم


سوال

 سجدوں کے درمیان جو دعا مانگی جاتی ہے ، کیا سنتوں میں بھی دو سجدوں کے درمیان مانگ سکتے ہیں ؟ یا پھر صرف نوافل میں ہی مانگ سکتے ہیں ؟

جواب

واضح ہو کہ مسنون تسبیحات کے علاوہ دو سجدوں کے درمیان دعا پڑھنے یا اسی طرح دیگر دعائیں پڑھنے سے جو  منع کیا جاتا ہے، یہ ممانعت در اصل امام کے حق میں ہوتی ہے تاکہ نماز بہت لمبی نہ ہوجائے اور کم زور مقتدیوں کا خیال رکھا جائے۔

صورت مسئولہ میں منفرد کے لیے فرض، سنت اور نفل، تمام نمازوں میں ہی دو سجدوں کے درمیان یعنی جلسے کی دعا پڑھنا مستحب ہے۔

      فتاوی  شامی میں ہے:

"قال أبو يوسف: سألت الإمام: أيقول الرجل إذا رفع رأسه من الركوع والسجود: اللهم اغفر لي؟ قال: يقول ربنا لك الحمد وسكت، ولقد أحسن في الجواب؛ إذ لم ينه عن الاستغفار، نهر وغيره.

أقول: بل فيه إشارة إلى أنه غير مكروه؛ إذ لو كان مكروهاً لنهى عنه، كما ينهى عن القراءة في الركوع والسجود، وعدم كونه مسنوناً لا ينافي الجواز كالتسمية بين الفاتحة والسورة، بل ينبغي أن يندب الدعاء بالمغفرة بين السجدتين خروجاً من خلاف الإمام أحمد لإبطاله الصلاة بتركه عامداً، ولم أر من صرح بذلك عندنا، لكن صرحوا باستحباب مراعاة الخلاف، والله أعلم."

 (1 / 505، با ب صفۃ الصلاۃ، ط:  سعید)

وفیہ ایضاً:

"يكره تحريماً (تطويل الصلاة) على القوم زائداً على قدر السنة في قراءة وأذكار رضي القوم أو لا؛ لإطلاق الأمر بالتخفيف، نهر. وفي الشرنبلالية: ظاهر حديث معاذ أنه لا يزيد على صلاة أضعفهم مطلقاً."

 (1/564، باب الامامة،  ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406101740

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں