بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سمیرہ ؍ سمیراء نام


سوال

سميره نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

سُمَیرَہ کا لفظ سَمْراً اورسُمُوراً سے مشتق ہے جس کے معنی داستان اور قصہ سنانا ہے مذکورہ نام رکھنا فی نفسہ درست تو ہے۔

البتہ اس سے ملتا جلتا ایک نام سمیراء ہے جو کہ ایک صحابیہ، سمیراء بنت قیس کا نام ہے، یہ نام زیادہ بابرکت ہے۔

تاج العروس  میں ہے :

"(و) السمر أيضا: (حديثه) ، أي حديث الليل خاصة، وفي حديث: (السمر بعد العشاء) ."

(سمر، ج12، ص73، دار الهداية)

و فیہ :

"(وسميراء) ، يمد، ويقصر: (ع) من منازل حاج الكوفة، على مرحلة من فيد، مما يلي الحجاز، أنشد ابن دريد في الممدود:

يا رب جار لك بالحزيز

بين سميراء وبين توز

وأنشد ثعلب لأبي محمد الحذلمي:

ترعى سميراء إلى أرمامها

إلى الطريفات إلى أهضامها

(و) سميراء (بنت قيس: صحابية) "

(سمر، ج12، ص80، دار الهداية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144404101861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں