سمیکہ نام کے معنی بتا دیں ، کا فی سے پوچھا ہے ، کہتے ہیں کہ رکھ سکتے ہیں ، صحابیہ کا نام ہے ، لیکن ہر لفظ کے کوئی معنی تو ہوتے ہیں؟
(سُمیکہ) صحابیہ کا نام ہے ،اور جو نام کسی صحابی یا صحابیہ کا ثابت ہو،وہ بغیر معنی کی چھان بین کے رکھ سکتے ہیں۔
تاہم مذکورہ نام (سُمیکہ)،"سمک" سے ماخوذ ہے،جس کا معنی ہے:"بلندی،اونچا"۔
الإصابة في تمييز الصحابة میں ہے:
" سميكة بنت جابر بن صخر بن أمية بن خنساء بن عبيد بن عدي بن غنم الأنصارية، من المبايعات.
قاله ابن سعد عن الواقديّ: قال: وأمها أم الحارث بنت مالك بن خنساء بن سنان، تزوجها النعمان بن جبير بن أمية."
(ج:8، ص:189، ط:دار الكتب العلمية۔بيروت)
القاموس الوحید میں ہے:
"سَمَکَ۔سموکا :اونچا اور بلند ہونا۔"
(ص:802، ط:ادراۃ الاسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504100527
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن