جنابت کے دوران اعضاۓ مخصوصہ کی صفائی کے لئے جو کپڑے استعمال کرتے ہیں۔ وہ بنا دھوۓ ایک سےزیادہ مرتبہ استعمال کیے جا سکتے ہیں یانہیں؟ اگر ہو سکتے ہیں تو کس صورت میں؟
صورت مسئولہ میں بیوی سے صحبت کے بعد اعضائے مخصوصہ کو جس کپڑے سے صاف کیا جاتا ہے، وہ کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے، اور اسے ایک سے زائد مرتبہ اگرچہ استعمال کرسکتے ہیں، تاہم طبیعت سلیمہ کے خلاف ہے، اس لیے اس سے اجتناب کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144401101262
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن