بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صغریٰ پروین اور سکندر علی نام رکھنا


سوال

 میرے گھر بچے کی پیدائش متوقع ہے میری والدہ کا نام صغری پروین اور دادا کا نام  سکندر علی تھا،  کیا ان کے ناموں پر یہ نام رکھے جا سکتے ہیں معنی کو بھی مد نظر رکھتے ہوئےـ 

جواب

صغریٰ کے معنی ہیں : چھوٹی، اور پروین کے معنی ہیں:عقد ثریا۔سات ستاروں کا جھرمٹ، یا سات سہیلیوں کا جُھمکا (فیروز اللغات)۔ لہذا صغریٰ پروین  نام رکھنا درست ہے۔

سکندر : مشہور بادشاہ تھا، اس سے کنایتا خوش  نصیب اور بادشاہت مراد ہے ، لہذا سکندر یا سکندر علی  نام رکھنا بھی جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201262

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں