روزہ کی حالت میں بلڈ شوگر چیک کرنے کے لیے سوئی چبھو کر جو خون نکالا جاتا ہے، تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور اسی طرح کیا وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے؟ راہ نمائی فرماکر مشکور فرمائیں۔
(۱) : روزے کی حالت میں شوگر چیک کرنے کے لیے جسم سے خون نکال کر چیک کرنا جائز ہے، شوگر چیک کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، اس سے روہ نہیں ٹوٹے گا۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه ... (لم يفطر) جواب الشرط."
(كتاب الصوم، ٢/ ٣٩٥، ط:سعيد)
(۲): شوگر ٹیسٹ کرنے کے لیے سوئی چبھو کر جسم سے جو خون نکالا جاتا ہے، اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے،نماز یا دیگر عبادات کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہو گا۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) -بالفتح ويكسر- (منه) أي من المتوضئ الحي معتاداً أو لا، من السبيلين أو لا، (إلى ما يطهر) -بالبناء للمفعول:- أي يلحقه حكم التطهير. ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة، لما قالوا: لو مسح الدم كلما خرج، ولو تركه لسال نقض وإلا لا."
(كتاب الطهارة، ١/ ١٣٤، ط:سعيد)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144509100302
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن