بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سدیم نام رکھنا


سوال

سُدَیم نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"سُدَیم" کے حروفِ اصلی "س د م" ہیں، اس مادہ کے مختلف معانی آتے ہیں، اس کا ایک معنی نادم ہو کر غمگین ہو جانا آتا ہے، ایک معنی  فضا میں موجود غبار کے بھی آتے ہیں، ایک معنیٰ لالچ کے بھی آتے ہیں، ایک معنیٰ عاشق بھی ہیں۔

بعض معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، اور بعض کے اعتبار سے نامناسب ہے، اور بعض معانی کے اعتبار سے اگرچہ جائز ہے لیکن پسندیدہ نہیں ہے، لہٰذا غلط معنیٰ کے احتمال کی وجہ سے بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر نام رکھ لیا جائے۔

لسان العرب میں ہے:

"والسدم: الحرص".

(لسان العرب، ‌‌‌‌حرف الميم، فصل السين المهملة،  (12/ 284، الناشر: دار صادر - بيروت)

معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ میں ہے:

‌‌2481-" س د م

سديم :

1 - (فز) رطوبة جويّة وغبار ودخان وبخار، تجمُّعها في الجو يؤدِّي إلى الحدِّ من الرؤية.

2 - (فك) غيمة سوداء تكوّنت من الأجرام السماويّة والغازات الشديدة الحرارة التي تدور حول نفسها فتظهر وكأنّها سحابة رقيقة، ضباب رقيق".

(معجم اللغة العربية المعاصرة ،2/ 1051، الناشر: عالم الكتب)

معجم متن اللغۃ میں ہے:

"السدم: الهم أو مع ندم؛ أو الغيظ مع الحزن"... "السدم: المغتاظ: العاشق الشديد العشق"...."السديم: الضباب الرقيق".

(معجم متن اللغة، حرف السين،3/ 130، الناشر: دار مكتبة الحياة - بيروت)

شمس العلوم میں ہے :

"[سَدِمَ]: السَّدَم: الحزن، يقال: نَدِم فلانٌ حتى سَدِم.

ويقال: السَّدَم: الهمُّ مع ندمٍ. ورجلٌ سادمٌ: نادمٌ".

(شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم، فَعِل، بالكسر، يَفْعَل، بالفتح،‌‌‌‌ ‌‌حرف السين، باب السين والدال وما بعدهما، ا‌‌لأفعال المجردة، الميم، 5/ 3035، الناشر: دار الفكر)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144406102057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں