صبح صادق کے وقت چیل کا گھر پر آنا اور بیٹھنا کیسا ہے؟
صبح صادق کے وقت چیل کا آکر گھر پر بیٹھ جانا ایک اتفاق ہے، اس کی شرعی کوئی حیثیت نہیں۔
واضح رہے کہ اسلام میں بد شگونی کا تصور نہیں ہے، لہٰذا اگر آپ کے ذہن میں اس حوالہ سے کوئی خیالات آئے ہوں تو ان کو دل میں جگہ نہ دیں اور کوشش کریں کہ اپنے آپ کو اچھے کاموں میں مصروف رکھیں؛ تاکہ ان توہمات کی طرفذہن نہ جائے۔
سنن أبي داود، (4/ 24):
’’3913 - حدثنا محمد بن المتوكل العسقلاني والحسن بن علي قالا: حدثنا عبد الرزاق أخبرنا معمر عن الزهرى عن أبى سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « لا عدوى ولا طيرة ولا صفر ولا هامة »‘‘.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیماری کے متعدی ہونے کے عقیدے کی کوئی حیثیت نہیں، نہ ہی بدشگونی کی کوئی حیثیت ہے، نہ ماہِ صفر میں نحوست ہے۔۔۔الخ
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144203201306
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن