بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صبح صادق اور مغرب کے وقت کا دورانیہ


سوال

 پاکستان میں طلوعِ آفتاب سے کتنا پہلے صبح صادق ہوتی ہے اور غروبِ آفتاب کے بعد سے مغرب کا وقت کب تک رہتا ہے؟ گھنٹہ و منٹ کے حساب سے بتائیے گا ۔

جواب

صبح  صادق ،  طلوع و غروبِ آفتاب اور زوالِ شمس کا وقت ہر علاقے اور ہر موسم میں یک ساں نہیں ہوتا ، اس لیے اوقاتِ نماز میں تفاوت اور فرق ہوتا رہتا ہے، لہٰذا صبح صادق اور طلوعِ آفتاب کے درمیانی وقت اور مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت کی تحدید نہیں کی جاسکتی ؛ کیوں کہ اس وقت کی مقدار ماہ بماہ ہر علاقے اور موسم میں مختلف ہوتی رہتی ہے، تاہم عموماً (معتدل ممالک میں) صبح صادق اور طلوع آفتاب کا درمیانی وقت تقریبًا ایک  گھنٹہ بیس منٹ سے لے کر  ایک گھنٹہ  اڑتیس منٹ تک ہوتا ہے اور غروب آفتاب کے بعد سے مغرب کا وقت تقریبًا کم از کم  سوا گھنٹہ اور   زیادہ سے زیادہ  ایک گھنٹہ پینتیس منٹ ہوتا ہے۔صبح صادق سے لے کر طلوع آفتاب کا وقت سردیوں میں زیادہ اور گرمیوں میں کم ہوجاتا ہے، جب کہ اس کے برعکس مغرب کا وقت سردیوں میں کم اور گرمیوں میں زیادہ ہوجاتا ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200541

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں