بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صبح صادق کے بعد آنکھ کھلی تو روزہ کا حکم


سوال

 رمضان میں رات کو بیوی سے ہم بستری کی اور صبح صادق کے بعد آنکھ کھلی ہے، روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  آنکھ  کھلنے کے بعد  اگر کچھ کھایا پیا نہ ہو  اور نصف النہار شرعی (یعنی صبح صادق سے لے کر سورج غروب ہونے تک، روزے کے مکمل وقت کا نصف گزرنے) سے پہلے روزہ  کی نیت کرلی جائےتو روزہ درست ہو جائے گا۔

فجر کے وقت کے اندر غسل کرکے فجر کی نماز ادا کرلیجیے، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ فجر کی نماز قضا ہوجائے گناہ کی بات ہے۔ اور روزے کے دوران فرض غسل کرتے ہوئے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ نہ کیا جائے، مبالغہ کی صورت میں اگر پانی حلق سے اتر گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201986

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں