بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ثبیتہ نام رکھنا


سوال

ثبیتہ نام کے لغت میں  کوئی معنی   ہے؟ میں نے اپنی بیٹی کا نام صحابیات کی نسبت سے رکھا تھا لیکن سب اس کے معنی پوچھتے ہیں تو کوئی معنی ہوں تو بتا دیں!

جواب

واضح رہے کہ لفظِ’’ ثبیتہ‘‘ثاء کے پیش،باء کے زبر ، یاءِ ساکن اورتاء کے زبر کے ساتھ ہے، اس کا (معنی بہادر،مضبوط دل،پختہ رائےرکھنے والی دانشور خاتون ہے)
 یہ کئی صحابیات کانام ہے،اور نام رکھنے کے اسلامی اصول یہ ہے کہ  اگر صحابیات کے ناموں پر لڑکی کا نام رکھا جائے تو اس کا معنی  دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ،نسبت کی بنیاد پر بھی نام رکھا جاسکتا ہے۔ 

تصحیفاتِ المحدثین میں ہے:

"  ثبيتة أول الاسم ثاء مضمومة منقوطة بثلاث وآخرها تاء فوقها نقطتان وكانت تحت أبي حذيفة." 

(ج:2،ص:900،ط:المطبعة العربية الحديثة.القاهرة)

 تاج العروس میں ہے:

"وثبيتة، كجهينة: بنت الضحاك.(و) ‌ثبيتة بنت يعارالأنصارية، وبنت النعمان، بايعت، قاله ابن سعد؛ (صحابيتان) .

وثبيتة بنت الربيع بن عمر والأنصارية؛ وثبيتة بنت سليط، ذكرهما ابن حبيب.

(و) ‌ثبيتة (بنت حنظلة الأسلمية، تابعية) روت عن أمها، قاله الحافظ.

ومما يستدرك عليه: يقال للجراد، إذا رز أذنابه ليبيض: ثبت، وأثبت.

وثبته عن الأمر: كثبطه.وطعنه، فأثبت فيه الرمح: أي أنفذه.وأثبت حجته: أقامها وأوضحها"

( تاج العروس من جواهر القاموس،فصل فی الثاء المثلثة،ج:4،ص:476، ط:وزارة الإرشاد والأنباءبدولة الکویت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144508102560

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں