بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صبح صادق اور فجر میں فرق


سوال

کیا صبح صادق اور فجر کے وقت میں فرق ہے؟

جواب

صبح صادق کا وقت ہی فجر کا وقت ہے اور صبح صادق ہوتے ہی نماز فجر کا وقت بھی شروع ہو جاتا ہے، دونوں میں کوئی فرق نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(وقت) صلاة (الفجر) ..... (من) أول (طلوع الفجر الثاني) وهو البياض المنتشر المستطير لا المستطيل

(قوله: من أول طلوع إلخ) زاد لفظ أول اختيارا لما دل عليه الحديث كما قدمناه.

(قوله: وهو البياض إلخ) لحديث مسلم والترمذي واللفظ له «لا يمنعنكم من سحوركم أذان بلال ولا الفجر المستطيل ولكن الفجر المستطير» " فالمعتبر الفجر الصادق وهو الفجر المستطير في الأفق: أي الذي ينتشر ضوءه في أطراف السماء لا الكاذب وهو المستطيل الذي يبدو طويلا في السماء كذنب السرحان أي الذئب ثم يعقبه ظلمة."

(رد المحتار، على الدر المختار، ‌‌كتاب الصلاة،1/ 359، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144509100949

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں