بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صبح کے وقت نفل کی ادائیگی کے دوران فجر کی اذان ہونے سے دو گانہ نفل رکعات کا فجر کی سنتیں شمار ہونے نہ ہونے کا حکم


سوال

کوئی شخص فجرکی  اذان سے پہلے دورکعت نفل نماز شروع کرے،اور پھر نماز میں فجر کی اذان ہوجائے ،تو آیا یہ نفل شمار ہوں گےیا فجر کی سنت ہوجائیں گے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص نے فجر کا وقت شروع ہونے کے بعد مذکورہ دورکعات نوافل شروع کیے ہوں تو وہ فجر کی سنتیں شمار ہوں گی،کیوں کہ فجر کا وقت داخل ہونے کے بعد فجر کی سنتوں کے علاوہ دیگر نوافل کی اجاز ت نہیں ہے، البتہ   اگر یہ یقین ہوجائے کہ فجر کا وقت شروع ہونےسے قبل نوافل شروع کی گئی تھیں اور درمیان میں فجر کا وقت داخل ہوتے ہی مؤذن نے فجر کی اذان دی ہے،( جیسا کہ رمضان المبارک میں سحری کے اوقات میں ہوتا ہے)، تو اس صورت میں فجر کے وقت سے پہلے شروع کی گئیں دوگانہ رکعات نفل ہی کہلائیں گی، فجر کی سنتیں شمار نہیں ہوں گی،بلکہ فجر کی دو سنتیں الگ ادا کرنا ضروری ہے۔

صحیح مسلم  میں ہے:

"عن ‌ابن عباس قال: سمعت ‌غير واحد من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم منهم ‌عمر بن الخطاب ، وكان أحبهم إلي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم « ‌نهى ‌عن ‌الصلاة ‌بعد ‌الفجر حتى تطلع الشمس وبعد العصر حتى تغرب الشمس »."

(كتاب الصلاة، ‌‌باب الأوقات التي نهي عن الصلاة فيها، ج:2، ص:207، ط:دار طوق النجاة)

الجوہرۃ النیرۃ میں ہے:

"(قوله: ويكره أن يتنفل بعد طلوع الفجر بأكثر من ركعتي الفجر) لأن النبي - عليه السلام - لم يزد عليهما قال شيخ الإسلام النهي عما سواهما لحق الفجر لا لخلل في الوقت؛ لأن الوقت متعين لهما حتى لو نوى تطوعا كان عنهما فقد منع عن تطوع آخر ليبقى جميع الوقت كالمشغول بهما لكن صلاة فرض آخر فوق ركعتي الفجر فجاز أن يصرف الوقت إليه.

وفي التجنيس من صلى تطوعا في آخر الليل فلما صلى ركعة طلع الفجر كان الإتمام أفضل؛ لأن وقوعه في التطوع بعد طلوع الفجر لا عن قصد قال في الفتاوى ولا ينوبان عن سنة الفجر على الأصح، ولو صلى ركعتين وهو يظن أن الفجر لم يطلع ثم تبين أنه قد طلع فإنه يجزئه عن ركعتي الفجر ولا ينبغي أن يعيد."

(كتاب الصلاة، باب الأوقات التي تكره فيها الصلاة، ج:1، ص:70، ط:المطبعة الخيرية)

المحیط البرہانی میں ہے:

"إذا صلى ركعتين في آخر الليل ينوي بهما ركعتي الفجر، فإذا تبين أن الفجر لم يطلع لم يجزئه عن ركعتي الفجر، وكذلك إذا وقع الشك في طلوع الفجر في الركعتين أو وقع الشك في إحدى الركعتين أنها وقعت قبل طلوع الفجر لم يجزئه ذلك عن ركعتي الفجر، ولو صلى بعد طلوع الفجر ركعتين بنية التطوع كان ذلك عن ركعتي الفجر، هكذا حكي عن الفقيه أبي جعفر.

وذكر الحسن في كتاب الصلاة أنه لا يكون عن ركعتي الفجر، ولو صلى ركعتين بنية التطوع وهو يظن أن الليل باق، فإذا تبين أن الفجر قد كان طلع ذكر القاضي الإمام علاء الدين محمود المفتي في «شرح المخلفات» أنه لا رواية في هذه المسألة، وقال المتأخرون تجزئه عن ركعتي الفجر، وذكر الشيخ الإمام شمس الأئمة الحلواني في «شرح كتاب الصلاة» : ظاهر الجواب أنه يجزئه عن ركعتي الفجر؛ لأن الأداء أصل في الوقت."

(كتاب الصلوة، ‌‌الفصل الحادي والعشرون في التطوع قبل الفرض وبعده وفواته عن وقته وتركه بعذر وبغير عذر، ج:1، ص:447، ط:دارالكتب العلمية)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"ولو صلى ركعتين ‌وهو ‌يظن ‌أن ‌الليل باق فإذا تبين أن الفجر قد كان طلع ذكر القاضي علاء الدين محمود النسفي في شرح المختلفات أنه لا رواية في هذه المسألة، وقال المتأخرون: يجزيه عن ركعتي الفجر وذكر الشيخ الإمام الأجل شمس الأئمة الحلواني في شرح كتاب الصلاة ظاهر الجواب أنه يجزيه عن ركعتي الفجر؛ لأن الأداء حصل في الوقت. كذا في المحيط."

(كتاب الصلوة، الباب التاسع في النوافل، ج:1، ص:112،ط:دارالفكر)

فتاوی دارالعلوم دیوبند میں ہے:

"سوال: صبح صادق کے بعد نوافل یا تحیۃ المسجد پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: طلوع صبح صادق کے بعد کوئی نفل نماز سوائے دو سنت صبح کے جائز نہیں ہے، حنفیہ کے نزدیک اس وقت میں تحیۃ المسجد کی نفلیں بھی جائز نہیں ہیں۔فقط۔"

(کتاب الصلوۃ، ج:2، ص:58، ط:دارالاشاعت)

نجم الفتاوی میں ہے:

"صبح صادق کے بعد "نفل" سنتِ فجر شمار ہوگی

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تہجد کی نیت کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ صبح صادق طلوع ہوگئی ہے تو کیا یہ دورکعت سنتِ فجر سے کفایت کرے گی؟

الجواب حامدا ومصليا ..... اگر کوئی شخص تہجد کی نفل کی نیت کرکے نماز شروع کردے بعد میں معلوم ہوجائے کہ صبح صادق طلوع ہوچکی ہے تو یہ دو رکعت فجر کی سنت ہی شمار ہوگی۔"

(کتاب الصلوۃ،سنن اور نفل نمازوں کا بیان، ج:2، ص:400، ط:شعبہ نشر و اشاعت )

فقط واللہ اعلم بالصواب


فتوی نمبر : 144409101387

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں