بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سرکاری زمین کی خرید وفروخت


سوال

 دادی نے ایک زمین خریدی تھی جو انھوں نے میرے ابو کو دی لیکن اب  اس زمین کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ گورنمنٹ کی زمین ہے تو کیا میرے ابو وہ زمین بیچ سکتے ہیں؟ 

جواب

صورت مسئولہ میں  سائل کے والدکے لیے گورنمنٹ کی زمین کو سرکار کی اجازت کے بغیر فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن أبي حميد الساعدي رضي الله عنه : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : لا يحل لامرئ أن يأخذ مال أخيه بغير حقه و ذالك لما حرم الله مال المسلم على المسلم."

(مسند احمد، ج: ۳۹، صفحہ: ۱۸، رقم الحديث: ۲۳۶۰۵، ط: مؤسسة الرسالة)

وفیہ ایضاً:

"عن سعيد بن زيد ابن عمرو بن نفيل : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "من ‌اقتطع ‌شبرا من الأرض ظلما، طوقه الله إياه يوم القيامة من سبع أرضين."

(سنن الکبری للبیہقی، باب التشديد فى غصب الأراضى، وتضمينها بالغصب، ج: ۱۲، صفحہ: ۵۶، ط:  مركز هجر للبحوث والدراسات العربية والإسلامية (الدكتور / عبد السند حسن يمامة)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144506102685

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں