بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسٹابری کھانا


سوال

بعض حضرات کہتے ہیں کہ  میٹھے ذائقے والا اسٹابری جہنم کا میوہ ہے اور اسے نہیں کھانا چاہیے. ان کے مطابق اسٹابری زقوم ہے. برائے مہربانی اس بارے میں راہ نمائی کیجیے!

جواب

اسٹرابری (Strawberry) ایک ذائقہ دار پھل ہے، جس کو عربی میں ”فراولة“ کہتے ہیں، اس کا جہنم کا پھل ہونا کسی بھی شرعی دلیل سے ثابت نہیں ہے، اس کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔

جہنمیوں کی غذا کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی من جملہ غذا  ”زَقُّوْم“ کا درخت ہوگا،  زقوم ایک خاردار، کڑوا اور زہریلا پودا جسے اردو لغات میں تھوہڑ کا پودا لکھا گیا ہے،  زقوم اور اسٹرابری دونوں نام، صورت، ذائقہ میں بالکل مختلف اور الگ الگ ہیں، اسٹرابری کو ’’زقوم‘‘  قرار دینا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200574

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں