بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسٹاک ایکسچینج میں ملازمت کرنے والے لڑکے سے رشتہ کرنا


سوال

بیٹی کا رشتہ آیا ہے،  لڑکا   "عارف حبیب لیمیٹڈ کمپنی، اسٹاک ایکسچینج" لاہور میں اکاؤنٹ مینیجر  کی جاب کرتا ہے،  کیا ایسی  جاب کے  ساتھ رشتہ کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب

اسٹاک  ایکسچینج   میں شئیرز کا کاروبار مطلقًا ناجائز نہیں ہے، بلکہ شرائط کے ساتھ شئیرز کا کاروبار جائز ہے، لہذا  اسٹاک ایکسچینج کی ملازمت بھی مطلقًا ناجائز نہیں ہوگی، البتہ اس میں جو ناجائز امور ہوں ، وہ ناجائز ہوں گے، اگر ملازم کے ذمہ ناجائز کام کی ذمہ داری بھی ہو  تو اس کے بقدر  اس تنخواہ حلال نہیں ہوگی۔

الغرض اسٹاک ایکسچیج  میں ملازمت کرنے والے  لڑکے سے  نکاح کا رشتہ استوار کرنا فی نفسہ جائز ہے،تاہم  اس کی ملازمت میں اگر ناجائز امور ہوں تو اس کے متعلق   اس  لڑکے کو  حکمت سے سمجھانے کی کوشش کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200582

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں