بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسٹنگ بوتل کا بائیکاٹ


سوال

کیا اسٹنگ (sting) بوتل اسرائیل کمپنی کی ہے؟  اگر ساتھ ٹھوس ثبوت بھی ہو تو بہت بہتر ہو جاۓ گا۔

جواب

واضح رہے کہ  ہماری معلومات کے مطابق اسٹنگ بوتل پیپسی کمپنی کی ایک پروڈکٹ ہے، اور پیپسی اصلاً ایک امریکی کمپنی ہے (1)، البتہ اس کی شاخیں، اسرائیل سمیت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں  ہیں۔

پیپسی کمپنی کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے،  اس کی وجہ یہ ہے کہ   ہماری معلومات کے مطابق پیپسی کمپنی براہِ  راست  اسرائیلی معیشت کو تقویت پہنچا رہی ہے، وہ اس طرح کہ پیپسی نے ایک اسرائیلی کمپنی سوڈا اسٹریم (soda stream)  خریدی ہوئی ہے اور  ایک اسرائیلی کمپنی ’’سابرا‘‘(sabra)کی آدھی مالک ہے،  جس کی وجہ سے اسرائیل  کی معیشت کو  بہت قوت  ملی  ہے، اور  فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیل کے مظالم عیاں ہیں؛ لہٰذا اسرائیل کو معاشی قوت فراہم کرنے والی کمپنی کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

https://boycott.thewitness.news/target/7up

(1) With roots dating back to 1898, PepsiCo Beverages North America (PBNA) is one of the largest beverage companies in North America today, generating more than $26 billion net revenue in 2022.(https://www.pepsico.com/who-we-are/about-pepsico)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505101051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں