بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسٹیکر مہندی کا حکم


سوال

آج کل اسٹیکر والى مهندى آئی  هوئی هے جو هاتھ پر لگائىں تو تىن سے چار دن مىں اتر جاتى هے ، کىا وه مهندى لگا کر وضو هوجائے گا؟ 

جواب

 اعضاءِ  وضو پر  ایسی کوئی چیز لگانا جو انسانی جسم پر اس طور پر جم جائے کہ اس پر  پانی  ڈالنے کی صورت میں پانی جسم تک نہ پہنچتا ہو،  جیسے نیل پالش ، واٹر پروف میک اَپ وغیرہ،   وضو کرنے سے پہلے اسے جسم سے زائل کرنا ضروری ہوتا ہے، پس موجودہ دور میں بعض مہندیاں ایسی ہیں کہ جب  ان  کا رنگ اترنے لگتا ہے تو ایک باریک تہہ چھلکا بن کر الگ ہوجاتی ہے، ایسی مہندی لگاکر وضو کرنے سے وضو ہوجائے گا؛ کیوں کہ وہ جسم تک پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہوتی ہے، بشرطیکہ نفسِ مہندی کو دھو کر زائل کرلیا ہو ، صرف رنگ باقی رہ گیا ہو، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ  مہندی  اگر واقعتًا  اسٹیکر ہو، جس کے لگانے سے پانی کا اثر جسم تک نہ پہنچتا ہو تو  ایسی اسٹیکر مہندی لگانے کی صورت میں وضو نہ ہوگا، البتہ اگر وہ اسٹیکر نہ ہو، بلکہ مہندی کا رنگ ہی ہو تو اس صورت میں ایسی مہندی پر وضو ہوجائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)  میں ہے:

''(ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه، به يفتى''۔

''(قوله: به يفتى) صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللاً بالضرورة. قال في شرحها: ولأن الماء ينفذه ؛ لتخلله وعدم لزوجته وصلابته، والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن'' ( ١ / ١٥٤ )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں