بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوتیلے بھائی سے شادی کرنے کا حکم


سوال

کیا سوتیلے بھائی سے نکاح ہوسکتا ہے؟ کسی قسم کی گنجائش ہے اسلام میں؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں سوتیلا بھائی چاہے باپ شریک ہو یا ماں شریک ہو وہ حقیقی بھائی (ماں باپ شریک) کی طرح محرم ہے، لہذا حقیقی بھائی کی طرح سوتیلے بھائی سے بھی نکاح کرنا ناجائز ہے۔

اگر سائلہ سوتیلے بھائی سے کچھ اور مراد لے رہی ہے تو وضاحت کرکے دوبارہ سوال ارسال کرے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"أسباب التحريم أنواع: قرابة...

(قوله: قرابة) كفروعه وهم بناته وبنات أولاده، وإن سفلن، وأصوله وهم أمهاته وأمهات أمهاته وآبائه إن علون وفروع أبويه".

(کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ج:3، ص:28، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100492

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں