بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوتیلی اولاد اور سوتیلی بہو وارث نہیں ہوتیں


سوال

ہم تین بہنیں تھیں ،مجھ سے دونوں بڑی ہیں،   درمیان والی بہن کا انتقال ہو گیا ہے  ، اور والدین کا بھی کچھ عرصہ پہلے انتقال ہو گیا ہے ،میرا کوئی بھائی نہیں ہے ،میرے والدین ہم بہنوں کے لیے  کچھ جائیداد چھوڑ کر گئے تھے ، میری درمیان والی بہن کی  پہلی شادی ہوئی تھی،   شوہر کا انتقال ہو گیا تھا، پھر دوسری شادی  کی تو کچھ عرصہ بعد بہن کا انتقال ہو گیا تھا ،جائیداد  کی تقسیم کے دوران ہی اس کے دوسرے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا ،  میری بہن  کے دوسرے شوہر   نے میری بہن سے دوسری شادی کی تھی   اور اس کے پہلی بیوی سے ایک شادی شدہ بیٹا،اور دوبیٹیاں ہیں ، اور میری بہن  کی  پہلے  شوہر اور دوسرے شوہر  دونوں سے کوئی اولاد نہیں تھیں ،تو معلوم یہ کرنا ہے کہ  میری بہن  کے دوسرے شوہر کے بچے جوکہ پہلی بیوی سے ہیں  ان بچوں کو  اور بیٹے کی بیوی (سوتیلی بہو) کو میری بہن کی جائیداد میں سے  حصہ ملے گا جو ان کے پاس تھی یا نہیں؟

جواب

  سوتیلی  اولاد    مرحومہ کی جائیداد میں سے  شرعًا حصہ دار نہیں  ہیں ،لہذا سوتیلی اولاد اور سوتیلی بہو کو مرحومہ کی جائیدا د میں سے کوئی حصہ نہیں دیا جا ئے گا ، البتہ  مرحومہ کی جائیدا میں سے شوہر  کو نصف  (آدھا ) ملے گا  اور یہ نصف    شوہر کی اولاد میں تقسیم ہو گا۔

مبسوط سرخسی میں ہے:

"الأسباب التي بها يتوارث ثلاثة الرحم والنكاح والولاء۔۔۔والوارثون أصناف ثلاثة أصحاب الفرائض والعصبات وذوو الأرحام وأصحاب الفرائض هم الذين لهم سهام مقدرة ثابتة بالكتاب والسنة أو الإجماع والعصبات أصناف ثلاثة عصبة بنفسه وعصبة بغيره وعصبة مع غيره۔۔۔وذوو الأرحام ما عدا هذين الصنفين من القرابة."

( كتاب الفرائض، باب الاولاد، 138/29، دار المعرفة)

فتاوی  ہنديۃ میں ہے :

"ويستحق الإرث بإحدى خصال ثلاث : بالنسب وهو القرابة، والسبب وهو الزوجية، والولاء".

 (کتاب الفرائض، الباب الثانی فی ذوی الفروض  ،447/6،المطبعة الكبرى الأميرية) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144410100316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں