بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوتیلی ماں کی بیٹی سے شادی کرنے کا حکم


سوال

میرا ایک بیٹا ہے اور میری بیوی کی وفات ہو گئی ہے، میں دوسری شادی کررہا ہوں،  میری دوسری بیوی کی ایک بیٹی ہے، کیا میرے بیٹے اور میری بیوی کی بیٹی جو کہ دوسرے شوہر سے ہے ان کا نکاح ہو سکتا ہے؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں  سائل کے بیٹے کا اپنے والد کی دوسری بیوی کے پہلے شوہر کی بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال۔۔۔

(قوله: وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال) وكذا بنت ابنها بحر. قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب."

(کتاب النکاح، ‌‌فصل في المحرمات، 3/ 31، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310101003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں