بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

سوتیلی ماں کا,باپ یعنی اپنے شوہرکی میراث میں حق ہے


سوال

ایک آدمی کی دو بیویاں تھیں،ان دونوں میں سے ایک سےاولاد ہے،صاحبِ اولاد بيوی کا انتقال شوہر کی حیات میں ہوگیا تھا، پھر شوہر کی وفات ہوئی،  جبکہ دوسری بیوی زندہ ہے، سوال یہ ہے کہ اس آدمی کی میراث میں اولاد کے ساتھ مرحوم کی بے اولاد بیوی کا حصہ ہوگا؟اور کتنا ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحوم شوہر کے ترکہ  میں مرحوم کی بیوہ کا 12.5  فیصد وراثتی حصہ ہے، جبکہ 87.5 فیصد ترکہ مرحوم  کے دیگر ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا۔

الدرمع الرد میں ہے۔

"فيفرض للزوجة فصاعدا الثمن مع ولد أو ولد ابن) وأما مع ولد البنت فيفرض لها الربع (وإن سفل والربع لها عند عدمهما) فللزوجات حالتان الربع بلا ولد والثمن مع الولد

(قوله مع ولد) أي للزوج الميت ذكرا أو أنثى ‌ولو ‌من ‌غيرها."

(کتاب الفرائض، ج: 6، ص: 770، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144609100179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں