آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب آرام فرماتے تھے تو اپنا دایاں ہاتھ ، دائیں رخسار کے نیچے رکھتے تھے اور یہ دعا پڑھتے تھے "رب قنى عذابك يوم تبعث عبادك" اب سوال يه هے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بایاں ہاتھ کہاں رکھتے تھے؟باحوالہ بتائیے۔
واضح رہے کہ احادیث ِ مبارکہ اورشمائل ِ نبوی سے متعلق کتب میں آرام کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیٹنے کے متعلق دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھنے کا ذکر ملتا ہے، اور امت کو اس ہیئت پرسونے کی ترغیب بھی وار د ہے، تاہم آرام کے وقت آپ علیہ الصلاۃ والسلام بایاں ہاتھ کہاں رکھتے تھے؟ کتبِ احادیث وشمائل میں تلاش کے باوجود اس کی صراحت کسی روایت میں نہیں مل سکی۔ فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144203201389
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن