بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

سوتیلی خالہ سے نکاح کا حکم


سوال

کیا سوتیلی خالہ سے نکاح کرسکتے ہیں؟

جواب

 سوتیلی خالہ (یعنی  اپنی سوتیلی ماں کی بہن) سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطيكه  کوئی اور شرعی ممانعت (مثلاً رضاعت کا رشتہ) موجود نہ ہو۔ 

الاصل للشیبانی میں ہے:

"ولا بأس بأن يتزوج الرجل المرأة، ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها أو أختها أو عمتها أو خالتها أو ذات رحم محرم منها."

(کتاب النکاح (10/ 185)، ط.دار ابن حزم، بيروت،الطبعة: الأولى، 1433 هـ - 2012 م)

  فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144202201360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں