بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سستی اور کاہلی کا علاج


سوال

ماشاءاللہ  میرا ایک بیٹا ہے،جس کی عمر 22 سال ہے،وہ کوئی کام نہیں کرتا،بس گھر میں پڑا رہتا ہے،آپ کوئی وظیفہ بتا دیں کہ اس کا کام میں دل لگ جائے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائلہ بیٹے کو کام کرنےاور ذمہ داری سنبھالنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ پانچ وقتہ نماز ادا کرنے کا پابند بنائیں،اور اسے حکمت کے ساتھ سمجھاتی رہیں ، اور ہر نماز کےبعد مسنون ذکر و اذکاراور قرآن پاک کی تلاوت  کی بھی پابندی کی جائے،نیز صبح و شام مذکورہ دعا پڑھنے کی پابندی کی جائے۔ 

"‌اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ، ‌وَأَعُوذُ ‌بِكَ ‌مِنَ ‌الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ"

ترجمہ:

اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر اور غم سے اور نکمے پن اور ٹھول پنے سے، اور سستی و کاہلی سے، اور بزدلی اور کنجوسی سے، اور پناہ مانگتا ہوں قرضے کے بار کے غالب آجانے سے اور لوگوں کے دباؤ سے۔

سنن ابی داود میں ہے:

"حدثنا أحمد بن عبيد الله الغداني، نا غسان بن عوف ، أنا الجريري ، عن أبي نضرة، عن أبي سعيد الخدري، قال: «دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم المسجد، فإذا هو برجل من الأنصار يقال له: أبو أمامة، فقال: يا أبا أمامة ما لي أراك جالسا في المسجد في غير وقت الصلاة؟ قال: هموم لزمتني، وديون يا رسول الله، قال: أفلا أعلمك كلاما إذا قلته أذهب الله همك، وقضى عنك دينك، قال: قلت: بلى يا رسول الله، قال: قل إذا أصبحت، وإذا أمسيت: إني أعوذ بك من الهم ‌والحزن، ‌وأعوذ ‌بك ‌من ‌العجز والكسل، وأعوذ بك من الجبن والبخل، وأعوذ بك من غلبة الدين وقهر الرجال. قال: ففعلت ذلك، فأذهب الله همي، وقضى عني ديني»."

(كتاب الصلاة، باب في الاستعاذة، ج:1 ص:569 ط: المطبعة الانصاریة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں