بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورت الفاتحہ نماز میں واجب ہے


سوال

نماز میں سورہ  فاتحہ پڑھنا کیا ہے اور فاتحہ کے ساتھ  دوسری سورت ملانا کیا ہے اور کیا نفل کا بھی یہی حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  امام اور منفرد کے لیے نماز  میں سورۂ  فاتحہ پڑھنا واجب ہے  اور اس کے بعد  دوسری سورت ملانا بھی واجب ہے،فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ    واجبات سنن اورنوافل  سب میں   یہ ہی حکم ہے  یعنی فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا بھی واجب ہے۔ فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھنا مسنون ہے۔  جب کہ مقتدی کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ قیام کی حالت میں خاموش رہے گا، امام کی قراءت اس کی طرف سے کافی ہوگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وتجب قرائۃالفاتحۃ وضم السورۃ اومایقوم مقامھامن ثلاث آیات قصار اوآیۃ طویلۃ فی الاولیین بعد الفاتحۃ ۔۔وفی جمیع رکعات النفل والوتر."

(ج:1،ص:71،ط رشیدیہ)

خلاصہ الفتاوی میں ہے : 

"وکذا لو قرأ حرفان من السورۃ قبل الفاتحۃساھیا یلزمہ السھوالخ."

(کتاب الصلاۃ،فصل فی بیان واجبات الصلوۃ،ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں