بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ واقعہ وغیرہ نماز میں پڑھنی چاہئیے یا دیکھ کر


سوال

کچھ سورتوں کی فضیلت صبح میں پڑھنے کی ہے جیسے سورہ یس، سورہ رحمن وغیرہ اسی طرح مغرب کی نمازکے بعد سورہ سجدہ، سورہ واقعہ اور سورہ ملک تبارک الذی وغیرہ اگر یہ سورتیں زبانی یاد ہوں تو ان کوصبح نماز اشراق میں اور مغرب بعد اوابین میں پڑھنا بہتر ہے یا پھر قرآن میں دیکھ کر پڑھنا افضل ہے؟ براہ کرم راہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ سورتوں کا جہاں ذکر آیا ہے تو وہاں مطلقا ذکر ہے لہذا نمازمیں بھی پڑھ سکتے ہیں اور دیکھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں ۔

عمل اليوم والليلة لابن السني (ص: 630):

أن ابن مسعود، رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من قرأ سورة الواقعة في كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا» قال: وقد أمرت بناتي أن يقرأنها كل ليلة

مسند أحمد ت شاكر (8/ 262):

عن أبي هريرة عن النبي - صلى الله عليه وسلم - "أن سورة من القرآن ثلاثين آية شفعت لرجل حتى غفر له وهي تبارك الذي بيده الملك". فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144206200509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں