بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ یونس کی آیات 81,82 سے جادو کا علاج


سوال

سورۂ یونس کی آیات  81,82 جادو  کے لیے کتنی دفعہ پڑھیں!

جواب

سورۂ یونس کی  آ یت نمبر 81اور 82 یہ ہے:

"فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُـمْ بِهِ السِّحْرُ  اِنَّ اللّـٰهَ سَيُبْطِلُـهٗ اِنَّ اللّٰهَ لَايُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ  وَيُحِقُّ اللّٰهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَ."

(سورۃیونس :81،82)

 تفسیر ابن ِکثیر میں  ابن ابی حاتم  کی روایت سے منقول ہے کہ ابن ابی سلیمؒ   فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ یہ سورۂ یونس کی یہ آیتیں بحکمِ خدا تعالٰی سحر   سے  شفا کا کام دیں گی،  ان آیت  مبارکہ کو پڑھ کر پانی پر پھونکا  جائے پھرپا نی کو  مسحور کے سر پر انڈیل  دی جائے ،لہذامندرجہ بالا طریقہ کے مطابق ان آیاتِ   مبارکہ کو ایک مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کیا جائے۔

مولانا اشرف علی تھانوی ؒ اعمال قرآنی میں لکھتے ہیں:

"قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُـمْ بِهِ السِّحْرُ  اِنَّ اللّـٰهَ سَيُبْطِلُـهٗ اِنَّ اللّٰهَ لَايُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ آیت  مبارکہ کو پاک برتن میں لکھ کر دھوکرتین روز پییں۔"

(ص،159،ط:البشریٰ)

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"وقال ابن أبي حاتم: حدثنا محمد بن عمار بن الحارث ، حدثنا عبد الرحمن – يعني الدشتكي – أخبرنا أبو جعفر الرازي عن ليث وهو ابن أبي سليم - قال : بلغني أن هؤلاء الآيات شفاء من السحر بإذن الله تعالى ، تقرأ في إناء فيه ماء ، ثم يصب على رأس المسحور الآية التي من سورة يونس: {فلما ألقوا قال موسى ما جئتم به السحر إن الله سيبطله إن الله لا يصلح عمل المفسدين ويحق الله الحق بكلماته ولو كره المجرمون} والآية الأخرى: {فوقع الحق وبطل ما كانوا يعملون} [الأعراف: 118 -122] ، وقوله {إنما صنعوا كيد ساحر ولا يفلح الساحر حيث أتى} [طه: 69]."

( تفسير ابن كثير، تحت الآية: فَلَمَّا أَلْقَوْا قالَ مُوسى مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ الآية، 4 /249 ط: دار الكتب العلمية)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144308101465

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں