بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورۃ الواقعہ کے پڑھنے کے فضائل


سوال

سورۃالواقعہ کے پڑھنے کے کیا کیا فوائد ہیں ؟ 

جواب

شعب الایمان کی ایک روایت میں رسول اللہ ﷺسے منقول ہے کہ جو شخص ہر رات سورہ واقعہ کے پڑھنے کا اہتمام کرے گا، وہ فقر و فاقہ سے محفوظ رہے گا۔نیز اس روایت کے راوی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی صاحبزادیوں کو روزانہ اس سورت کے پڑھنے کاحکم فرماتے تھے۔

شعب الایمان میں ہے :

"عن ابن مسعود، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من قرأ سورة الواقعة في كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا " ،وكان ابن مسعود يأمر بناته يقرأن بها كل ليلة ."

(ج:4،ص:119،ط:دارالرشد، ریاض)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403100188

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں