بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورت پڑھنے کے بعد دوبارہ فاتحہ پڑھنے کا حکم


سوال

نفل نماز کی پہلی رکعت میں سورہ سجدہ پڑھنے کے بعد آيت سجدہ پر سجدہ کیا اور کھڑے ہو کر دوبارہ سورہ فاتحہ پڑھی ،اس کے بعد سورت مکمل کر کے رکعت مکمل کی، دوسری رکعت کے بعد کیا سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟ کیونکہ پہلی رکعت میں دو بار سورہ فاتحہ پڑھی گئی۔

جواب

 سورہ فاتحہ اور سورت پڑھنے کے بعد اگر دوبارہ کسی نے فاتحہ پڑھی تو اس سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل نے سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد سورہ سجدہ بھی پڑھ لیا ہے، اس کے بعد دوبارہ سہواً فاتحہ پڑھ لی تو اس سے سجدہ سہو لازم نہیں تھا۔

المحیط البرہانی میں ہے:

"ولو قرأ فاتحة الكتاب وسورة ثم قرأ فاتحة الكتاب فلا سهو عليه."

(‌‌الفصل السابع عشر في سجود السهو، ج: 1، ص: 501، ط: دار الكتب العلمية،بيروت۔ لبنان)

فتاوی شامی میں ہے:

"ولو ‌كررها في الأوليين يجب عليه سجود السهو بخلاف ما لو أعادها بعد السورة أو كررها في الأخريين، كذا في التبيين."

‌(الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج: 1، ص: 126، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505101908

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں