بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ اخلاص کے فضائل وفوائد کے متعلق مشہور بات کہ جو شخص روزانہ دو سو مرتبہ باوضوسورہ اخلاص پڑھے تو اسے نو فائدے حاصل ہوتے ہیں کی تحقیق


سوال

میں نے سورہ اخلاص کے  فضائل وفوائد کے متعلق پڑھا ہے کہ جو شخص روزانہ دو سو مرتبہ باوضوسورہ اخلاص پڑھے، اسے نو  فائدے حاصل ہوتے ہیں:

1۔ اللہ رب العزت 300 دروازے غضب کے بند کردیتے ہیں، مثلاً دشمنی ،قہر، فتنہ وغیرہ۔

2۔ تین سو دروازے رحمت کے کھول دیتے ہیں۔

3۔ تین سو دروازے رزق کے کھول دیتے ہیں اور  اللہ تعالیٰ اپنے غیب سے رزق پہنچاتے ہیں۔

4۔ بغیر محنت کے اللہ پاک اپنے علم سے علم دیتے ہیں، اپنے صبر سے صبر اور اپنی سمجھ سے سمجھ دیتے ہیں۔

5۔ چھیاسٹھ مرتبہ قرآن پاک کے ختم کرنے کاثواب عطاء فرماتے ہیں۔

6۔ پچاس سال کے گناہ معاف فرمادیتے ہیں۔

7۔ اللہ پاک جنت میں بیس بنگلے مرجان و زمرد کے بنے ہوئےدیتے ہیں، ہر بنگلے کے ستر  دروازے ہوں گے۔

8۔ دو ہزار رکعات نفل پڑھنے کا ثواب دیتے ہیں۔

9۔ مرنے کے بعد پڑھنے والے کی نمازِ جنازہ میں ایک لاکھ دس ہزار فرشتوں کی شمولیت ہوتی ہے۔

میں سورہ اخلاص کو  اپنا وظیفہ بنانا چاہوں، تو پوچھنا ہے کہ کیا یہ فضائل کسی حدیث مبارکہ سے ثابت ہیں یا کسی بزرگ کا بیان کردہ ہیں؟ آپ اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟

جواب

ایسی کوئی روایت ہمیں کسی مستند مقام پر نہیں مل سکی، اس کے بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔فقط وا للہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101130

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں