بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1445ھ 15 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ابن قیم رحمہ اللہ کے مقولہ ’’اگر بندہ اچھی طرح سورةالفاتحہ کے ساتھ اپنا علاج کرے تو اسے بیماری سے شفاءیابی میں اس کی عجیب تاثیر نظر آئے گی‘‘ کا حوالہ


سوال

علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:اگر بندہ اچھی طرح سورةالفاتحہ کے ساتھ اپنا علاج کرے تو اسے بیماری سے شفا یابی میں اس کی عجیب تاثیر نظر آئے گی۔

کیا یہ علامہ ابن القیم رحمہ اللہ کا قول ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

 مذکورہ قول ابن قیم رحمہ اللہ(المتوفی:751 ھ)ـ کا ہے،جیسا  کہ انہوں نے اپنی کتاب ’’الداء والدواء‘‘ میں درج فرمایا ہے: 

"ولو أحسن العبد التداوي بالفاتحة لرأى لها تأثيرًا عجيبًا في الشفاء."

(الداء والدوا، القرآن شفاء، (ص: 9)، ط/ دار المعرفة - المغرب)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144502100086

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں