بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورۂ ملک عشاء کی سنت و وتر میں پڑھنا


سوال

سورۂ  ملک کی جو فضیلت رات کو  پڑھنے  کے تعلق سے احادیث میں آئی ہے،  (عذابِ قبر سے  حفاظت)  اگر کوئی شخص سنت اور   وتر   میں سورۂ   ملک پڑھ  لے تو کیا یہ فضیلت حاصل ہوگی ؟

جواب

سورۂ  ملک  پڑھنے  کی  فضیلت جو احادیث میں  وارد ہوئی ہے، اس  کے حصول کے  لیے تلاوت کی کوئی  مخصوص و متعین کیفیت بیان نہیں کی گئی ہے، بلکہ مطلق تلاوت کرنے والے کو مذکورہ فضیلت  پانے والا قرار دیا گیا ہے ، لہذا اگر کوئی شخص عشاء کی سنن و وتر میں سورہ ملک پڑھتا ہے تو  امید  ہے کہ وہ بھی مذکورہ فضیلت سے محروم نہ ہوگا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201634

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں