بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تئیسویں شب میں سورہ عنکبوت اور سورہ روم پڑھنا


سوال

"رمضان المبارک کی 23ویں شب  کو اکثر لوگ دوسورتوں کے پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں :سورہ عنکبوت اور سورہ روم" کیا ان کا پڑھنا خاص23رمضان المبارک کی شب ضروری ہے ؟اور قرآن و حدیث  سے ثابت ہے؟

جواب

رمضان المبارک کی تئیسویں شب میں سورہ عنکبوت اور سورہ روم کے پڑھنے کا ذکر ہمیں کسی معتبر کتاب یا روایت میں نہیں ملا، اس لیے یہ  تخصیص شرعاً ثابت نہیں ہے۔البتہ بعض شیعی روایات  اور کتب  میں ان سورتوں کے پڑھنے کا تذکرہ موجود ہے ، اور یہ روایات مستند نہیں ہیں ۔

"تراویح کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا"میں ہے :

"رمضان المبارک کی تئیسویں رات کو تراویح کے بعد خاص طور پر سورہ عنکبوت اور سورہ روم پڑھنا ثابت نہیں ہے، لہذا اگر کسی جگہ پر اس کا رواج ہے تو اس کو ترک کرنا ضروری ہے۔"

(ص:162بیت العمار)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202550

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں