بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سورہ الضحی میں ہر کاف پرنو مرتبہ یا کریم پڑھنے کا وظیفہ


سوال

سورۃُالضحی میں لفظِ "کاف" نو مرتبہ ہے،اس سورت کو اس طرح پڑھنا کہ ہر کاف پر رک کر اللہ تعالی ٰ کااسم  "یاکریمُ"نو(9) بار پڑھاجاۓ،تو اس مخصوص طرز پر وظیفہ پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

باوجود تلاش کے وظائف وغیرہ کی کسی معتبر میں کتاب میں  ہمیں یہ مخصوص وظیفہ نہیں ملا،البتہ ، شریعت ودین کا ثابت شدہ حصہ سمجھے بغیر اس پر عمل کیا جاسکتاہے۔ 

تاہم  بعض بزرگوں کے مجربات میں سے ہے کہ  جو شخص بے روزگار  ہو  اور وہ نو دن تک سورہ ضحیٰ  اس طور پر  پڑھے کہ  اس کے ہر کاف پر "یا رازق یا باسط یا کریم" نو نو مرتبہ   پڑھے تو ان شاء اللہ اسے حلال روزگار مل جائے گا، اگر نو دن تک مقصد پورا نہ ہوا تو دسویں دن سے اٹھارویں دن تک مزید نو دن مذکورہ کلمات اٹھارہ اٹھارہ مرتبہ پڑھے، ان شاء اللہ روزگار مل جائے گا، خدانخواستہ پھر بھی مقصد براری نہ ہو تو انیسویں دن سے ستائیسویں دن تک، مزید نو دن مذکورہ کلمات ستائیس ستائیس مرتبہ پڑھے تو ان شاء اللہ ضرور بالضرور اسے حلال روزگار میسر آجائے گا۔ فقط واللہ  اعلم


فتوی نمبر : 144507101771

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں