بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سورج طلوع ہونے کے بعد رمضان کے روزے کی نیت کرنا


سوال

صبح سورج طلوع کے بعد  آنکھ  کھلی، رات کو روزے کا ارادہ تھا، لیکن سحری کے وقت آنکھ نہیں کھلی، میرے شوہر نے کہا کہ روٹی کھالو، میں نے کہا کہ نہیں میں روزہ رکھوں گی تو شوہر نے 5 منٹ بعد کہا کہ دیکھ لو، پھر نہ کہنا کہ گردوں میں درد ہے، میں گردہ کی مریضہ بھی ہوں تو اب کیا میں روزے سے ہوں یا کھا پی سکتی ہوں؟

جواب

اگر سورج طلوع ہونے کے بعد نصف النہار  (یعنی صبح صادق سے لے کر غروبِ آفتاب کے وقت کے نصف) سے پہلے پہلے کچھ  کھانے پینے سے پہلے آپ نے روزہ کی نیت کرلی تو  آپ کا روزہ شروع ہوگیا، اس کے بعد آپ کے لیے کچھ کھانا پینا جائز نہیں، الا یہ کہ روزے کے دوران ناقابلِ برداشت تکلیف ہو اور دوا لینا ضروری ہوجائے تو بوجہ مرض روزہ توڑنے کی اجازت ہوگی، اس صورت میں بعد میں ایک روزے کی قضا کرنی ہوگی۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202115

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں