بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سود کی رقم سے سڑک کی تعمیر


سوال

 ایک شخص کے گھر کے سامنے سڑک بہت خراب ہے، سرکار صحیح نہیں کراتی ہے تو کیا سود کے پیسے سے اس سڑک کو صحیح کراسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

اگر کسی شخص کو بینک کے ذریعہ سود کی رقم  ملی ہو تو اس رقم  سے متعلق اصل حکم یہ ہے کہ وہ بینک سے سودی رقم وصول ہی نہ کرے اور اگر بینک سے وصول کر چکا ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ وہ ثواب کی نیت کے بغیر غرباء کو دے دے، از خود اس رقم میں کوئی تصرف کرنا یا اس کو کسی مصرف میں استعمال کرنا جائز نہیں؛ لہٰذا اس رقم سے خود سڑک کی تعمیر کرنا بھی درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200611

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں