زکاۃ جب ہر سال بندہ دیتا ہے، مثلاً رمضان شریف کے مہینے میں تو وہ سونے کی قیمت کس مہینے کےحساب سے لگوا کر ادا کرے گا ؟
جس وقت زکاۃ ادا کرے گا اسی وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا، لہذا اگر رمضان المبارک میں زکاۃ ادا کرنی ہے تو اس وقت جو سونے کی قیمت ہوگی اسی اعتبار سے زکاۃ ادا کی جائے گی۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 22):
"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200154
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن