بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بنے ہوئے سونے کی زکوٰۃ میں مالیت کا اعتبار ہے یا وزن کا؟


سوال

 بنے ہوۓ گولڈ پر زکات اس کی ماليت پر نکلے گی  یا نیٹ ویٹ (مقدار/ وزن )پر؟

جواب

واضح رہے کہ سونے کے وزن میں کیریٹ کا اعتبار ہوتا ہے ، اور ہر کیریٹ کے سونے کی قیمت مارکیٹ میں الگ الگ ہے؛ لہذا بنا ہوا گولڈ جتنے کیریٹ کا ہوگااور زکوٰۃ نکالنے کے دن(Bullion Market) بلین مارکیٹ میں اس کی جو قیمت ہوگی اس قیمت سے ڈھائی فیصد رقم زکوٰۃ میں نکالی جائے گی، غرض کہ کیریٹ کے اعتبار سے وزن کا اعتبار ہے، اگر سونا نہ دے تو اس کی قیمت کا اعتبار ہے۔

درالمختار میں ہے:

"(والمعتبر وزنھما أداء ووجوبا) لاقیمتھما."

(باب زکاۃ المال،ج:2،ص:297،ط:سعید)

وفيه ايضاّ:

"(وغالب الفضة والذهب فضة وذهب وما غلب غشه) منهما (يقوم) كالعروض، ويشترط فيه النية إلا إذا كان يخلص منه ما يبلغ نصاباً أو أقل".

(قوله: وغالب الفضة إلخ) ؛ لأن الدراهم لا تخلو عن قليل غش؛ لأنها لا تنطبع إلا به فجعلت الغلبة فاصلة نهر، ومثلها الذهب ط (قوله: فضة وذهب) لف ونشر مرتب، أي فتجب زكاتهما لا زكاة العروض وإن أعدهما للتجارة، كما أفاده في النهر". 

(کتاب الزکاۃ، باب زکاۃ المال، ج:2، ص:300، ط:سعید)

وفيه ايضاّ:

"(وجاز دفع القيمة في زكاة وعشر وخراج وفطرة ونذر وكفارة غير الإعتاق)"

"(قوله: وجاز دفع القيمة) أي ولو مع وجود المنصوص عليه ."

(باب زکاۃ الغنم،ج:2،ص:285،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102286

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں