بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے کے ساتھ کچھ نقدی ہو تو زکوۃ کا حکم


سوال

 میری اہلیہ کے پاس کل ڈھائی تولہ سونے کا زیور ہے اور نقد رقم 15000 ہے ،اب اس پر کل کتنی  زکوۃ فرض ہے  ؟ اور اس کے پاس  3 سونے کی انگوٹھیاں بھی ہیں، جن کا وزن معلوم نہیں ہے ،لیکن ان کی قیمتیں معلوم ہیں، تینوں کی مجموعی قیمت 62000 روپے ہے، ان سب پر زکوٰۃ بتا دیں۔

جواب

 صورت مسئولہ میں  آپ کی اہلیہ کے پاس  چوں کہ ڈھائی تولہ سونے،اورتین سونے کی  انگوٹھیوں کے ساتھ نقد رقم بھی موجود ہے ،تو  انگوٹھیوں اور سونے کی مالیت معلوم کر کے نقدی کے ساتھ ملاکر مجموعی مالیت معلوم کرکے اسے 40 سے تقسیم کردیں ،جو جواب آ ئے گا وہ زکوۃ کی واجب الادا ء رقم ہوگی۔

بدائع الصنائع میں ہے :

"فأما إذا كان له الصنفان جميعاً فإن لم يكن كل واحد منهما نصاباً بأن كان له عشرة مثاقيل ومائة درهم، فإنه يضم أحدهما إلى الآخر في حق تكميل النصاب عندنا ... (ولنا) ما روي عن بكير بن عبد الله بن الأشج أنه قال: مضت السنة من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم بضم الذهب إلى الفضة والفضة إلى الذهب في إخراج الزكاة؛ و لأنهما مالان متحدان في المعنى الذي تعلق به وجوب الزكاة فيهما وهو الإعداد للتجارة بأصل الخلقة والثمنية، فكانا في حكم الزكاة كجنس واحد؛ ولهذا اتفق الواجب فيهما وهو ربع العشر على كل حال وإنما يتفق الواجب عند اتحاد المال.
و أما عند الاختلاف فيختلف الواجب وإذا اتحد المالان معنىً فلا يعتبر اختلاف الصورة كعروض التجارة، ولهذا يكمل نصاب كل واحد منهما بعروض التجارة ولا يعتبر اختلاف الصورة، كما إذا كان له أقل من عشرين مثقالاً وأقل من مائتي درهم وله عروض للتجارة ونقد البلد في الدراهم والدنانير سواء فإن شاء كمل به نصاب الذهب وإن شاء كمل به نصاب الفضة، وصار كالسود مع البيض، بخلاف السوائم؛ لأن الحكم هناك متعلق بالصورة والمعنى وهما مختلفان صورة ومعنى فتعذر تكميل نصاب أحدهما بالآخر."

(كتاب الزكوة،فصل مقدار الواجب في زكاة الذهب ،ج:2،ص:19،ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں