بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے کا کاروبار کرنے والا شخص زکات کیسے ادا کرے


سوال

سونا بیچنے والے زکوٰۃ کیسے نکالیں گے۔

جواب

صورت مسئولہ میں سونے کا کاروبار کرنے والا شخص (بشرطیکہ وہ صاحب نصاب ہو)  قمری مہینوں کے اعتبار سے سال مکمل ہونے پر موجود سونے کا چالیسواں حصہ یا پھر  سونے کی موجودہ  قیمت فروخت لگا کر چالیسواں حصہ زکوٰۃ میں ادا کردے یعنی مثلا اگر زکات کا سال مکمل ہونے کے وقت چالیس تولہ سونا موجود ہے تو ایک تولہ سونا زکات میں ادا کردے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"تجب في كل مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال مضروبا كان أو لم يكن مصوغا أو غير مصوغ حليا كان للرجال أو للنساء تبرا كان أو سبيكة كذا في الخلاصة."

(کتاب الزکاۃ باب اول ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۷۸،دار الفکر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144308102164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں