بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے کی انگوٹھی میں ہیرا لگا ہو تو اس کی زکوۃ کا حکم


سوال

سونے  کی انگوٹھی میں ہیرا  لگایا گیا تو  زکات صرف سونے کی دی جائے گی یا اس میں ہیرے کی قیمت بھی شامل کی جائے گی؟

جواب

واضح  رہے  کہ  زکات کا وجوب سونا، چاندی، نقدی اور مالِ تجارت پر ہوتا ہے، قیمتی پتھروں، ہیروں  اور جواہرات پر  زکات لازم نہیں ہوتی، البتہ اگر ان قیمتی پتھروں کی تجارت مقصود ہو تو مالِ تجارت میں شامل کرکے مالِ تجارت کے ساتھ ان کا حساب کیا جائے گا، لہذا اگر کسی سونے کی  انگوٹھی میں ہیرا  جڑا  ہو  تو  زکات کا حساب صرف سونے  کی مقدار میں کیا جائے گا، ہیرے کو  زکات میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 180):

"و أما اليواقيت واللآلئ والجواهر فلا زكاة فيها، وإن كانت حليًّا إلا أن تكون للتجارة، كذا في الجوهرة النيرة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں