بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سونا چاندی، نقدی اور پلاٹ کی زکات کا حساب کیسے کریں؟


سوال

 میرے پاس 12 لاکھ مالیت کا ایک پلاٹ، تقریبًا 10 لاکھ نقد اور تقریبًا 15 تولہ سونا اور چاندی تقریبا 25 تولہ ہے۔ سکہ رائج الوقت اس پر کتنی زکات  واجب الادا ہوگی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ پلاٹ رہائش کی نیت سے یا کسی متعین نیت کے بغیر خریدا ہو تو اس پر زکات واجب نہ ہوگی، البتہ اگر آگے فروخت کرنے کی نیت سے خریدا تھا اور اب تک یہی نیت ہے تو اس صورت میں اس کی موجودہ مالیت کو نصاب زکات میں شامل کیا جائے گا، پس اس صورت میں پلاٹ کی  موجودہ مالیت ، پندرہ تولہ سونے کی موجودہ  مالیت،  پچیس تولہ چاندی کی موجودہ مالیت اور دس لاکھ نقدی کو جمع کرکے کل مجموعہ کو  40  پر تقسیم کردیا جائے، اور حاصل تقسیم یعنی کل کا چالیسواں حصہ  (جو ڈھائی فیصد بنتاہے) بطور زکات ادا کر دیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200504

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں