بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سونا چاندی کے بغیر صرف نقدی کی صورت میں زکاۃ کا نصاب کیا ہے؟


سوال

اگر کسی شخص کے پاس نقد رقم ہو سونا چاندی نہ ہو تو کتنی  رقم پر زکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟

جواب

اگر کسی کے پاس صرف نقد رقم  ہو اور سونا چاندی نہ ہو تو اگر وہ رقم مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچتی ہو تو زکاۃ واجب ہوگی، چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے،  لہذا زکوٰۃ  ادا کرتے ہوئے چاندی کے فی تولہ کی بازاری قیمت معلوم کرلیجیے (آج کل انٹرنیٹ پر بھی بآسانی دیکھی جاسکتی ہے)، اور اس کے مطابق چاندی کے ساڑھے باون تولہ کی قیمت کا حساب کرلیں۔

آج یکم اکتوبر 2020 کو فی تولہ چاندی کی قیمت 1470 روپے ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144112200074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں