بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوہاگ رات کاطریقہ


سوال

سوہاگ رات کا صحیح طریقہ ؟

جواب

شبِ زفاف سے متعلق علماء نے چند آداب لکھے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

شوہر دلہن کے ساتھ نرمی اور دِل داری کا رویہ اختیار کرے، اور اگر مہر معجل نہ ہوتوکوئی چیز ہدیۃً پیش کردینی چاہیے ۔

بیوی سے پہلی ملاقات میں گفتگو سے قبل سلام کیاجائے اور عورت کی پیشانی اور اس کے بالوں پر ہاتھ رکھ کر مندرجہ ذیل دعا پڑھی جائے:

'' اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا وَخَيْرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ ."

 ترجمہ:" اے اللہ میں اس کی بھلائی اور اس کی عادتوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کی برائی نیز بری عادتوں کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں۔"

دولہا دلہن  دو رکعت نماز نفل  پڑھ کر اپنے مستقبل کے لیے خیر اور بھلائی طلب کریں، جیساکہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے منقول ہے۔

مزید تفصیل کے لیے  ’’آدابِ مباشرت‘‘  نامی کتابچہ کا مطالعہ کر لیا جائے،یاکسی دیندار اور سمجھدار شخص سے زبانی معلوم کرلیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504102597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں